سلمان آغا کی شاندار سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا

سلمان آغا کی شاندار سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا

راولپنڈی: پاکستان نے تین ملکی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا اور ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں، تاہم مڈل آرڈر بلے بازوں نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 107 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان کی اننگز پاکستان کو ایک بڑا مجموعہ دینے میں اہم ثابت ہوئی۔

بابر اعظم نے 45 رنز بنائے، جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز سعد بیگ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسن نواز نے 37 اور عرفات منہاس نے 18 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان 16 جبکہ صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے ایشان ملنگا نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنینڈو نے 3 جبکہ دلشن مدوشنکا نے 2 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ سعد بیگ نے اس میچ میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کیا۔

تین ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کے علاوہ انگلینڈ کی ٹیم بھی شامل ہے۔ سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

More News