سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار، 22 افراد زخمی

سوات ایکسپریس وے پر مسافر بس بریک فیل ہونے سے حادثے کا شکار، 22 افراد زخمی

اسلام آباد: سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثہ سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب پیش آیا، جہاں بریک فیل ہونے کے باعث مسافر بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 22 افراد کو موٹروے پولیس کی جانب سے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعض زخمیوں کی حالت اور طبی ضرورت کے پیش نظر انہیں مزید علاج کے لیے بٹ خیلہ اسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ بس کی بریک فیل ہونا سامنے آئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔ حادثے کے بعد متعلقہ حکام نے امدادی کارروائیاں مکمل کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی۔

More News