سٹاک مارکیٹ میں بہتری، کاروبار کا مثبت رجحان برقرار

سٹاک مارکیٹ میں بہتری، کاروبار کا مثبت رجحان برقرار

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری دن کا آغاز مثبت زون میں ہوا، جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں کے حصص میں دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1021 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ یوں ایک روز کے دوران انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے دلچسپی برقرار رہی۔ ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے، جبکہ مارکیٹ کی مجموعی سمت مختلف معاشی اور کاروباری عوامل سے متاثر ہوتی ہے۔

More News