سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، فوت شدہ ملازمین کی پنشن کی قانونی حق دار بیوہ قرار

سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ، فوت شدہ ملازمین کی پنشن کی قانونی حق دار بیوہ قرار

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ متوفی ملازم کی بیوہ ہی پنشن اور دیگر مراعات کی قانونی حق دار ہوگی، جبکہ بہن بھائی اس کے مستحق نہیں ہوں گے۔

چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارہ جاتی ضوابط کے مطابق کی جائے گی۔

عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محض قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر بہن بھائی پنشن کے حق دار نہیں بن سکتے، بلکہ یہ حق صرف بیوہ یا قانون کے تحت نامزد فرد کو حاصل ہوگا۔

سپریم کورٹ نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی جانب سے دائر کی گئی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں اس بات پر بھی زور دیا کہ پنشن اور دیگر مالی مراعات کی تقسیم کے لیے قانون اور متعلقہ اداروں کے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد ضروری ہے۔

More News