شمالی وزیرستان: میران شاہ بازار میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
میران شاہ: شمالی وزیرستان کے میران شاہ بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج میران شاہ بازار میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔








