سی این جی سٹیشنز کو گیس سپلائی شروع، گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار

پشاور میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بحال، گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار

پشاور: ویب ڈیسک

صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی کی بحالی کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین شدید گیس بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی مسلسل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث روزمرہ زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں دلہ زاک روڈ، کارپوریشن کالونی، غریب آباد، سپلائی گیٹ روڈ، انصاف ٹاؤن، کچی آبادی، سکندر ٹاؤن، کریم آباد، قریش آباد، نیشنل بینک کالونی، اندرون کوہاٹی گیٹ اور بشیر آباد سمیت دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق انہیں مقررہ شیڈول کے مطابق بھی گیس فراہم نہیں کی جا رہی۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل جاری کردہ گیس فراہمی کے شیڈول پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گیس کی عدم دستیابی کے سبب لوگ مہنگی ایل پی جی، لکڑی اور دیگر متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، جس سے ان کے گھریلو اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متاثرہ عوام نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال میں فوری بہتری نہ لائی گئی تو وہ احتجاجی مظاہروں کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »