صائم ایوب سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل

صائم ایوب سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر، صاحبزادہ فرحان قومی اسکواڈ میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صائم ایوب کو سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے، جبکہ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے اپنی بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی تھی، جسے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے منظور کر لیا۔ صائم ایوب اب ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لے کر اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں گے۔

صائم ایوب سہ ملکی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر، صاحبزادہ فرحان اسکواڈ میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صائم ایوب نے بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی تھی، جسے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے منظور کر لیا۔ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

More News