صوابی میں دریائے سندھ میں 2 نوجوان ڈوب گئے، ایک کی لاش مل گئی

صوابی میں دریائے سندھ میں 2 نوجوان ڈوب گئے، ایک کی لاش مل گئی

صوابی: دریائے سندھ میں بٹاکرہ کے مقام پر دو نوجوان ڈوب گئے، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی اور دونوں نوجوانوں کی تلاش شروع کی۔

امدادی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی، جبکہ دوسرے نوجوان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے غوطہ خور دوسرے نوجوان کی تلاش کے لیے دریائے سندھ میں مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

More News