ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد

ضلع خیبر میں دفعہ 144 نافذ، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد

ضلع خیبر میں موجودہ سیکیورٹی خدشات اور تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت ضلع بھر میں غیر قانونی اجتماعات اور پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق کسی بھی نجی ادارے یا سیاسی جماعت کو حکومتی اجازت کے بغیر اجتماع، جلسہ یا جلوس منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندی کا اطلاق ضلع خیبر کے تمام علاقوں میں ہوگا، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری اجتماعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ضلعی پولیس سربراہ خیبر اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ضروری کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ متعلقہ حکام کو احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

More News