عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید گراوٹ

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید گراوٹ

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونے کے بھاؤ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 53 ہزار 336 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 258 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 122 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار 802 روپے کی ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 38 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 308 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں کی نظریں آئندہ دنوں کے نرخوں پر مرکوز ہیں۔

More News