عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی حکومت کی سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے عبوری حکم پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی
درخواست چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قیدی کو اسپتال منتقل کرنے کا طریقہ کار جیل رولز 1978 میں واضح ہے
حکومت نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں متعلقہ جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا جبکہ حکم جاری کرنے سے قبل متعلقہ فریقین کو نوٹس بھی نہیں دیا گیا
درخواست میں کہا گیا کہ عبوری مرحلے پر حتمی نوعیت کا ریلیف نہیں دیا جاسکتا اور کسی سزا یافتہ قیدی کو نجی اسپتال منتقل کرنے سے دیگر قیدیوں کی جانب سے بھی ایسے مطالبات کا راستہ کھل سکتا ہے
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے سے متعلق 18 اگست کا عبوری حکم واپس لے کر اس پر نظرثانی کی جائے





