عمران خان کی ہسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دوبارہ دائر

عمران خان کی ہسپتال منتقلی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دوبارہ دائر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے متفرق نظرثانی درخواست دائر کی گئی، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے درخواست دوبارہ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے میں سقم موجود ہیں اور فیصلے میں جیل قوانین کو نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مرکزی مقدمے میں درخواست گزار کو فریق نہیں بنایا گیا، اس لیے متفرق درخواست منظور کرکے نظرثانی کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے 18 اگست کو جاری کیے گئے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی ہے

More News