عون چودھری کا مولانا فضل الرحمان سے شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

عون چودھری کا مولانا فضل الرحمان سے شہداء کے اہل خانہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چودھری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے الفاظ پر شہداء کے اہل خانہ اور پوری قوم سے معافی مانگیں۔

عون چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ شہادت تنخواہ سے نہیں بلکہ حب الوطنی، ایمان اور جذبۂ قربانی سے حاصل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان شہداء اور ان کے اہل خانہ کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر جو عزت اور وقار حاصل ہے، اس میں پاک فوج اور شہداء کی قربانیوں کا بنیادی کردار ہے۔

عون چودھری کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہی کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن، استحکام اور سلامتی برقرار ہے۔

More News