عید میلادالنبی ﷺ پر وفاق میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

عید میلادالنبی ﷺ پر وفاق میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی

اسلام آباد: ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے، جہاں دن کا آغاز نماز فجر کے بعد توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے مقام پر 31 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ پشاور میں شیر خان اسٹیڈیم میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

توپوں کی سلامی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر بلند کیے۔

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر کی مساجد، گلیاں اور بازار بھی برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجائے گئے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر درود و سلام اور سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کی جانب سے بھی عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر مذہبی عقیدت و احترام کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

More News