لاہور میں آن لائن ایپ کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گینگ گرفتار

لاہور میں آن لائن ایپ کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والا گینگ گرفتار

لاہور: غازی آباد پولیس نے آن لائن ایپس کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کا نشانہ بنا کر لوٹنے والے گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سونیا بی بی، عظیم اور آصف شامل ہیں۔ ملزمہ سونیا بی بی نے جعلی نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھا اور ایپ کے ذریعے شہریوں سے رابطہ کرکے انہیں دوستی کے جال میں پھنساتی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ شہریوں کو ملاقات کے بہانے گھر بلاتی، جہاں دیگر ساتھی ملزمان موجود ہوتے، جو شہریوں کو تشدد اور ہراساں کرنے کے بعد ان سے موبائل فون اور نقدی چھین لیتے تھے۔ گینگ نے اب تک 20 سے زائد افراد کو اسی طریقے سے لوٹنے کا انکشاف کیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا، جبکہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

More News