مثبت پیش رفت کی علامت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل دو بار ایران کیوں جاتے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مثبت پیش رفت کی کوئی علامت نہ ہوتی تو فیلڈ مارشل عاصم منیر دو مرتبہ تہران کیوں جاتے؟
ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کے رواں ماہ دو دورۂ ایران اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ثالثی کے عمل میں مثبت پیش رفت موجود ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے تاہم واضح کیا کہ پاکستان ان کوششوں کے حوالے سے محتاط طور پر پُرامید ہے۔ ان کے مطابق ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو تنازع کو جاری رکھنے میں اپنا مفاد دیکھتے ہیں اور امن کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔







