محسن نقوی اور بنگلہ دیشی وزیر داخلہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
نیویارک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں پولیس افسران کے تربیتی اور تبادلہ پروگرام، سائبر کرائم، آن لائن فراڈ کی روک تھام اور دیگر مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ایران۔امریکہ تنازع، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں امن سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی، جبکہ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔







