ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ، اربوں ڈالر کے قرضے لینے کی تیاری

ملک بھر میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ، اربوں ڈالر کے قرضے لینے کی تیاری

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے عالمی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسکوز کے جاری ترقیاتی پروگراموں اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لیے درکار فنڈز کے انتظام سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کی کوششوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت اس منصوبے کی تکمیل کے لیے کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضے حاصل کرے گی۔ اس مقصد کے لیے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کی جائے گی، جس سے بجلی کے نظام کی نگرانی اور انتظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

More News