طلبہ و نمازیوں کے قاتل، مریضوں کو بھی نشانہ بنا کر الزام پاکستان پر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

خواجہ آصف کا افغان طالبان کے الزامات پر سخت ردعمل

اسلام آباد:ویب ڈیسک

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ جو عناصر اسکول کے بچوں اور مساجد میں نمازیوں کو نشانہ بنانے میں ملوث رہے ہیں، وہ اسپتالوں میں داخل ہو کر مریضوں کو قتل کرنے اور اس کا الزام پاکستان پر ڈال کر بین الاقوامی ہمدردی حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ایسے الزامات لگانا حقیقت کو مسخ کرنے کے مترادف ہے اور عالمی برادری کو ان دعوؤں کا نوٹس لینا چاہیے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »