مولانا مصباح الدین کا بنوں ٹاؤن شپ کا دورہ، شمالی وزیرستان کے عوامی مسائل اور کرفیو پر اہم ملاقات
بنوں: رکن قومی اسمبلی مولانا مصباح الدین نے بنوں ٹاؤن شپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان کے ایڈوائزرز ملک شیر خان سرحدی اور ملک روخ اللہ خان بورا خیل سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ایڈوائزرز نے رکن قومی اسمبلی کو شمالی وزیرستان کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مشکلات اور جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر علاقے میں نافذ کرفیو، اس کے باعث عوام کو پیش آنے والی مشکلات اور دیگر اہم علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں شمالی وزیرستان کے عوامی مسائل، ترقیاتی ضروریات اور علاقے کی موجودہ صورتحال زیر بحث رہی۔








