وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے نیویارک میں ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے نیویارک میں ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سمیت صحت، غذائیت، ویکسینیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی طویل عرصے سے جاری معاونت پر شکریہ ادا کیا اور اس مقصد کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

بل گیٹس نے پاکستان کی پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے آئندہ نسلوں کو اس مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے مکمل خاتمے کو اہم قرار دیا۔

ملاقات میں زراعت، بایوٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل جدت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

More News