مکہ دفاعی معاہدہ تاریخی سنگ میل قرار، حکومتی رہنماؤں کا خیرمقدم

مکہ دفاعی معاہدہ: حکومتی رہنماؤں نے تاریخی پیش رفت قرار دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے مطابق معاہدے کی خوشی میں ملک بھر میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ امن کی ضمانت ہے اور اس سے خطے میں امن و استحکام کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اویس لغاری نے بھی معاہدے کو خطے کے امن کے لیے اہم قرار دیا۔

وزیر مملکت طارق فضل چودھری کے مطابق معاہدہ تینوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط کرے گا اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ امیر مقام اور علی پرویز ملک نے بھی اسے امت مسلمہ کے اتحاد کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

وفاقی وزیر طلال چودھری نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان کی عالمی اہمیت مزید بڑھے گی، جبکہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے اسے برادر اسلامی ممالک کے درمیان امن اور اتحاد کی نئی راہوں کا آغاز قرار دیا۔

عبدالعلیم خان، شزا فاطمہ خواجہ، وجیہہ قمر، کھیئل داس کوہستانی اور دانیال چودھری سمیت دیگر حکومتی رہنماؤں نے بھی معاہدے کو تاریخی سفارتی و دفاعی کامیابی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تعاون سے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

More News