مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو ہی اس سے تکلیف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو ہی اس سے تکلیف ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہیں اس معاہدے سے تکلیف ہے۔

انڈیپنڈنٹ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو برادر ممالک کے تاریخی تعلقات، مشترکہ سوچ اور دفاعی تعاون کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی و سلامتی تعلقات باہمی اعتماد پر قائم ہیں۔ معاہدہ مختصر وقت میں مؤثر انداز میں آگے بڑھا ہے، جبکہ اس کی اصل اہمیت اور افادیت کا اندازہ اس کے نتائج سے ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات کا تحفظ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی حمایت اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

More News