نیلم جہلم منصوبے سے بجلی کی پیداوار مارچ 2028 تک بحال ہونے کا امکان
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بتایا گیا ہے کہ اپریل 2024 سے سرنگ بیٹھ جانے کے باعث بند نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے سے بجلی کی پیداوار مارچ 2028 تک بحال ہونے کا امکان ہے۔ چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ منصوبے کی بحالی پر کام جاری ہے جبکہ سرنگ کی خرابی کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
اجلاس کے دوران چیئرمین واپڈا نے نائی گج ڈیم منصوبے میں 23 ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جعلی بینک گارنٹی جمع کرانے والے ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ کمیٹی نے شفاف تحقیقات اور ملک میں پانی کے ذخائر بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔








