معاہدے کی خلاف ورزی پر بھرپور دفاع کریں گے، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم ظلم، دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران امریکا پر عدم اعتماد کا واضح اظہار کیا گیا تھا اور ایران اپنے قومی مفادات اور دفاعی صلاحیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران بھرپور دفاع کرے گا۔ محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار امن صرف باہمی احترام، اعتماد اور معاہدوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔








