وزیر داخلہ محسن نقوی کی لندن میں صدر زرداری سے اہم ملاقات، خصوصی پیغام پہنچایا
لندن: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان لندن میں اہم ملاقات ہوئی، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت کو ایک خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
صدر آصف علی زرداری نے نئے صوبوں کے قیام اور دیگر قومی معاملات پر اپنے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے درمیان وسیع تر قومی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا۔








