ون ڈے ٹرائی سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کل مدمقابل ہوں گے، میچ پنک ڈے سے منسوب

ون ڈے ٹرائی سیریز: پاکستان اور انگلینڈ کل مدمقابل ہوں گے، میچ پنک ڈے سے منسوب

ون ڈے ٹرائی سیریز کا چوتھا میچ کل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں ٹیموں نے میچ کی تیاری کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا یہ میچ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے لیے پنک ڈے سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قومی ٹیم گلابی کٹ پہنے گی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے دستخط شدہ شرٹس نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔

نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم چھاتی کے کینسر سے متاثرہ خواتین کے علاج پر خرچ کی جائے گی، تاکہ مالی مشکلات کا سامنا کرنے والی مریضوں کی مدد کی جا سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹرائی سیریز میں ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور آئندہ میچز میں بھی بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے پُرامید ہیں۔

صائم ایوب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ اچھے اسپنر اور فیلڈر ہیں اور اپنی بیٹنگ پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ایک یا دو سیریز کی بنیاد پر ہی کسی کھلاڑی کے بارے میں منفی رائے قائم کر لی جاتی ہے۔

More News