ٹانک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 2 عسکریت پسند ہلاک

ٹانک میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کی سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات پر ضلع ٹانک کے علاقے شیخ اوتار (حدود تھانہ گومل) میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی مشتاق گروپ سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشتگردوں، امداد اللہ اور توقیر کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے ٹیم پر شدید فائرنگ کی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد سرچ آپریشن میں دونوں دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، 6 میگزین، متعدد کارتوس اور 2 بینڈولیئرز بھی برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد مختلف سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں آئی ای ڈی حملے، پولیس اہلکاروں کی شہادت، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور ججز کانوائے پر حملہ شامل ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

More News