پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، مجموعی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 81 ہزار 965 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ نئے سرمایہ کاروں میں نوجوان نسل کی نمایاں اکثریت شامل ہے۔

وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ملکی مالیاتی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ اکتوبر 2026 کے دوران ریکارڈ 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ کا حصہ بنے، جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔

ان کے مطابق 2026 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 لاکھ 18 ہزار 894 نئے سرمایہ کار شامل ہوئے، جو گزشتہ چار سال کے دوران ہونے والے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ ہیں۔

وفاقی مشیر نے بتایا کہ نئے سرمایہ کاروں میں 85 فیصد کا تعلق جنریشن زی (Gen Z) اور ملینیلز سے ہے۔ یہ اعداد و شمار نوجوان نسل کی سرمایہ کاری اور ملکی مالیاتی نظام میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد حکومتی معاشی پالیسیوں اور مالیاتی اصلاحات کے مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔

More News