پاکستان میں نئی برقی گاڑی متعارف، قیمت اور جدید خصوصیات سامنے آگئیں

پاکستان میں نئی برقی گاڑی متعارف، قیمت اور جدید خصوصیات سامنے آگئیں

پاکستان میں برقی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ میں نئی گاڑی کائی ای کیوٹ 04 شامل ہوگئی، جس کی ابتدائی قیمت 39 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمپیکٹ برقی گاڑی میں 28.8 کلو واٹ آور بیٹری نصب ہے، جو مکمل چارج پر تقریباً 280 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ اس میں 40 کلو واٹ کی برقی موٹر دی گئی ہے۔

عام چارجر کے ذریعے گاڑی کی بیٹری تقریباً 7 گھنٹے میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔ گاڑی میں 360 ڈگری کیمرا، ٹچ اسکرین تفریحی نظام، ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو، اے بی ایس بریکنگ سسٹم، دو ایئر بیگز، پاور اسٹیئرنگ، پاور مررز اور ایئر کنڈیشننگ سمیت متعدد جدید سہولیات شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں برقی گاڑیوں کی طلب میں مزید اضافہ متوقع ہے، تاہم خریداروں کو گاڑی لینے سے قبل سروس نیٹ ورک، اسپیئر پارٹس، بیٹری وارنٹی اور دوبارہ فروخت کی قیمت کا ضرور جائزہ لینا چاہیے۔

More News