پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
قومی ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں کامیابی حاصل کرکے عالمی رینکنگ میں بھی ایک درجہ بہتری حاصل کرلی
ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے پوزیشن میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ایونٹ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی۔
ایمسٹل وین کے ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11ویں اور 12ویں پوزیشن کے لیے مقابلہ مقررہ وقت تک برابر رہا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا۔
پنالٹی شوٹ آؤٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دباؤ کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست دی اور ورلڈ کپ مہم کا اختتام کامیابی کے ساتھ کیا۔
پاکستان نے ٹورنامنٹ سے قبل ایف آئی ایچ عالمی رینکنگ میں 12ویں پوزیشن حاصل کر رکھی تھی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کے بعد قومی ٹیم عالمی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کرکے 11ویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
اگرچہ ورلڈ کپ میں 11ویں پوزیشن قومی ٹیم کی توقعات کے مطابق نہیں، تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی نے پاکستان کو عالمی رینکنگ میں اہم فائدہ پہنچایا ہے۔
قومی ٹیم اب آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عالمی ہاکی میں رینکنگ بہتر کرنے کی کوشش کرے گی۔





