پشاور: فرنٹیئر کالج فار ویمن کی تقریبات میں مرد مہمانوں کی شرکت پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحفظات

پشاور: فرنٹیئر کالج فار ویمن کی تقریبات میں مرد مہمانوں کی شرکت پر محکمہ اعلیٰ تعلیم کے تحفظات

پشاور کے فرنٹیئر کالج فار ویمن میں تقریبات کے دوران مرد مہمانوں کی شرکت اور سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال پر محکمہ اعلیٰ تعلیم نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کالج انتظامیہ کو ادارہ جاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے کالج کی پرنسپل کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی تقریب میں مرد مہمانوں کو مدعو کرنے سے قبل متعلقہ حکام سے پیشگی منظوری حاصل کی جائے۔ کالج کی تقریبات میں مرد مہمانوں کو بار بار مدعو کیے جانے پر والدین اور اساتذہ کی جانب سے بھی تحفظات سامنے آئے ہیں۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کالج کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ حکام کے مطابق سرکاری پلیٹ فارمز کو ذاتی تشہیر کے بجائے ادارے کی تعلیمی سرگرمیوں اور طالبات کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

محکمہ نے نشاندہی کی ہے کہ طالبات کی تعلیمی کامیابیوں کو ترجیح دینے کے بجائے ذاتی تشہیر پر توجہ دیے جانے سے ادارے کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال پر سوالات اٹھے ہیں۔

اس سلسلے میں کالج انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی بھی مواد شائع کرنے سے قبل پرنسپل کی منظوری لازمی حاصل کی جائے تاکہ ادارہ جاتی پالیسی اور نظم و ضبط کو برقرار رکھا جاسکے۔

More News