پشاور میں ایکسائز بیورو کی کارروائی، آئس اور ایکسٹیسی گولیاں برآمد

پشاور میں ایکسائز بیورو کی کارروائی، آئس اور ایکسٹیسی گولیاں برآمد

پشاور: ایکسائز بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن اسکواڈ نے ایچ گول چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرک چولہے میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق ملزم آئس اور ایکسٹیسی گولیاں الیکٹرک چولہے میں چھپا کر پنجاب لے جانے کی کوشش کررہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے آئس سے بھرے 47 کیپسول اور 150 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف ایکسائز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

More News