پشاور میں جماعت اسلامی خواتین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

پشاور میں جماعت اسلامی خواتین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج

پشاور: جماعت اسلامی خواتین کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں خواتین اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہشت نگری سے اشرف روڈ تک مارچ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ عوام کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیا عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔

شرکا نے بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوئے بلوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

More News