پشاور میں خاتون مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل، بچوں اور والدہ کا انصاف کا مطالبہ

پشاور میں خاتون مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل، بچوں اور والدہ کا انصاف کا مطالبہ

پشاور: پشاور کے علاقے حاجی کیمپ، تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں 30 سالہ خاتون سدرہ مبینہ طور پر اپنے شوہر اسماعیل شاہ کے ہاتھوں قتل ہو گئی۔ مقتولہ کے بچوں اور والدہ نے پشاور پریس کلب میں انصاف کی اپیل کی ہے۔

مقتولہ کے بیٹے عبید نے الزام عائد کیا کہ اس کے والد نے والدہ کو 14 گولیاں مار کر قتل کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ والد نشے اور قمار بازی کے عادی تھے، اکثر گھر میں جھگڑا کرتے تھے اور اس سے قبل نانا پر بھی فائرنگ کر چکے تھے۔

مقتولہ کی والدہ نے سی سی پی او پشاور سے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، جبکہ بچوں نے بھی والدہ کے قتل پر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی۔

More News