پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی کا مبینہ تیزاب حملہ، نوجوان جھلس گیا

پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی کا مبینہ تیزاب حملہ، نوجوان جھلس گیا

پشاور: شادی سے انکار پر لڑکی نے مبینہ طور پر لڑکے پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں نوجوان جھلس گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا، جہاں لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکے کو تیزاب کا نشانہ بنایا۔ تیزاب سے جھلسنے والے نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ چمکنی میں درج کرلیا گیا ہے۔

More News