پشاور میں 15 سالہ طالبہ کی مبینہ خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
پشاور کے علاقے فقیر آباد میں 15 سالہ مدرسہ طالبہ کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا، جس کی تحقیقات پولیس نے شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق طالبہ کے والد نے بیان دیا ہے کہ ان کی بیٹی نے گھر کے ایک کمرے میں مبینہ طور پر اپنے سر میں گولی مار کر جان لے لی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیہ مبینہ طور پر ذہنی اور طبی مسائل کا سامنا کر رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







