مینا خان آفریدی کا یکہ توت نہر منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

مینا خان آفریدی کا یکہ توت نہر منصوبے کا دورہ، تعمیراتی کام تیز کرن ہدایت

پشاور:صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے شعبہ بازار کے مقام پر یکہ توت نہر کی تعمیرِ نو کے جاری منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران متعلقہ حکام نے منصوبے پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ صوبائی وزیر نے تعمیراتی معیار کا معائنہ کرتے ہوئے منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

منصوبے کے تحت شعبہ بازار سے رنگ روڈ تک یکہ توت نہر کی ازسرِ نو تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نہر کے دونوں اطراف کشادہ سڑکیں، جدید اسٹریٹ لائٹس، کمیونٹی سینٹرز اور جدید ریلنگ بھی نصب کی جائے گی، جس سے علاقے کی خوبصورتی، ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات میں بہتری آئے گی۔

More News