پشاور: ورسک روڈ پر سی ٹی ڈی آپریشن، دہشتگرد ہلاک، اہلکار شہید
پشاور کے علاقے متھرا، گھڑی شہزاد میں خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، جس کے دوران اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ فرار ہونے والے شدت پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے مبینہ سہولت کاروں کی تلاش بھی تیز کردی گئی ہے، جبکہ ایک مشتبہ سہولت کار کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کے اہلخانہ کو مزید تفتیش کے لیے منتقل کیا گیا۔







