پشاور: نرسنگ ایگزام بورڈ میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیاں، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا

پشاور: نرسنگ ایگزام بورڈ میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیاں، معاملہ اسمبلی پہنچ گیا

پشاور: نرسنگ ایگزام بورڈ میں مبینہ مالی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا معاملہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اٹھا دیا گیا

پی کے 22 باجوڑ سے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز نے کنٹرولر نرسنگ بورڈ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا

توجہ دلاؤ نوٹس میں نرسنگ بورڈ میں مبینہ مالی بدعنوانی اور طلبہ کے حقوق کی پامالی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

ایم پی اے نثار باز نے صوبائی حکومت سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور کنٹرولر نرسنگ بورڈ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا

توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ادارے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے باعث طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے

ایم پی اے نے اسمبلی فلور پر معاملہ اٹھاتے ہوئے نرسنگ بورڈ کے خلاف شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

More News