پشاور: یکہ توت فائرنگ میں جاں بحق دونوں خواتین کی شناخت ہو گئی
پشاور: تھانہ یکہ توت کی حدود سرکلر روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین آپس میں بہنیں تھیں اور ان کا تعلق ضلع کرم سے تھا۔ دونوں خواتین کی شناخت روبینہ اور فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جبکہ خواتین کے ورثا کی آمد کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ فائرنگ کے واقعے کی وجوہات اور ملزمان سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








