پمز مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کیلئے 1 ارب 6 کروڑ 94 لاکھ روپے کا بجٹ مختص

پمز مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کیلئے 1 ارب 6 کروڑ 94 لاکھ روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد: پمز اسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق سینٹر کیلئے مجموعی طور پر 1 ارب 6 کروڑ 94 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر سینٹر کا بجٹ 85 کروڑ 56 لاکھ روپے تھا، یوں رواں مالی سال بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں سینٹر کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے، مشینری اور سامان کیلئے 70 لاکھ روپے جبکہ عمارت اور اسٹرکچر کیلئے 40 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں کیلئے مجموعی طور پر 35 کروڑ 69 لاکھ روپے مختص ہیں۔ ان میں افسران کی تنخواہوں کیلئے 20 کروڑ روپے جبکہ دیگر عملے کی تنخواہوں کیلئے 15 کروڑ 65 لاکھ روپے شامل ہیں۔

ملازمین کے الاؤنسز کیلئے 33 کروڑ 27 لاکھ روپے جبکہ سینٹر کے آپریٹنگ اخراجات کیلئے 27 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کیلئے 60 لاکھ روپے، اسکالرشپس کیلئے 85 لاکھ روپے اور اسٹور اسٹاک، پلانٹ اور مشینری کیلئے 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

پمز نرسری میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے المناک واقعے کے بعد بجٹ کی یہ تفصیلات اہمیت اختیار کرگئی ہیں، جبکہ اسپتال میں فائر سیفٹی، مشینری کی دیکھ بھال اور حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

More News