پیسکو کے بجلی چوری کے خلاف نائٹ ریڈز، 30 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے

پیسکو کے بجلی چوری کے خلاف نائٹ ریڈز، 30 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے

پشاور: پیسکو چیف اختر حمید کی ہدایت پر بجلی چوری کے خلاف نائٹ ریڈز کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ رات مردان سرکل کے باغ عرم فیڈر پر خفیہ چھاپے مارے گئے۔

ترجمان پیسکو کے مطابق کارروائی کے دوران ان مخصوص ٹرانسفارمرز کو ہدف بنایا گیا جہاں بجلی کے نقصانات کی شرح زیادہ تھی۔ پیسکو ٹیموں نے مختلف مقامات پر چیکنگ کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کنکشنز کا سراغ لگایا۔

ترجمان کے مطابق نائٹ ریڈز کے دوران مجموعی طور پر 30 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔ کارروائی کے بعد تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیئے گئے جبکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق بجلی چوری کے باعث نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ بجلی کے نظام پر اضافی بوجھ بھی پڑتا ہے۔

ترجمان پیسکو نے کہا کہ بجلی چوری کے خاتمے اور لائن لاسز میں کمی کے لیے مختلف علاقوں میں نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

More News