ڈاکٹر منیر احمد سواتی سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد تعینات

ڈاکٹر منیر احمد سواتی سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد تعینات

ایبٹ آباد: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سواتی کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کا سیکرٹری تعینات کر دیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن 9 اکتوبر 2026 کو جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سواتی کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری بورڈ ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے۔ یہ تقرری عوامی مفاد میں عمل میں لائی گئی ہے۔

ڈاکٹر منیر احمد سواتی اس سے قبل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد میں شعبہ پاکستان اسٹڈیز کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔

ان کا تعلق ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ سے ہے۔

More News