ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی، اطلاعاتی جنگ اور سوشل میڈیا کو درپیش چیلنجز سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2026 میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔ خصوصی سیشن کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے اور مختلف قومی و سلامتی کے معاملات پر آگاہی فراہم کی۔

نشست میں نوجوانوں کے کردار، جدید دور میں اطلاعاتی جنگ کی اہمیت اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال سمیت دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرن شپ کے شرکا سے ملاقات بھی کی اور ان کے سوالات سنے۔ سمر انٹرن شپ کا مقصد طلبہ کو قومی سلامتی، دفاعی امور اور موجودہ چیلنجز کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

More News