کوئی کتنا ہی طاقتور ہو، تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، طلال چوہدری
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہر صورت جاری رہے گا اور کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، غیر قانونی تعمیرات کے معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات کا دفاع کرنا مناسب نہیں۔ اسلام آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے اور یہ کارروائی آج شروع نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اسی مہم کے تحت متعلقہ مقام پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ناجائز تعمیر کا تحفظ کرنے کی کوشش مناسب نہیں، تجاوزات خواہ کسی کی بھی ہوں، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔







