ٹانک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، پولیس کی ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

ٹانک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، پولیس کی ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

ٹانک: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک عبدالصمد خان نے سرکاری حدود، سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جاری مہم کا جائزہ لیا اور پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی پی او عبدالصمد خان نے کارروائی کے دوران موقع کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک رکھنا، ٹریفک کی روانی برقرار بنانا اور شہریوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹانک پولیس حکومتی احکامات اور قانون کے مطابق تجاوزات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

More News