گلگت بلتستان انتخابات؛ 272 آزاد اور 131 سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں

گلگت بلتستان انتخابات 2026؛ 403 امیدوار میدان میں

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی، جس کے مطابق مجموعی طور پر 403 امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لیں گے۔

فہرست کے مطابق 272 آزاد امیدوار جبکہ 131 مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ انتخابات میں 8 خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، جن میں سے 5 آزاد حیثیت سے میدان میں اتری ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پی این پی کی ایک، ایک خاتون امیدوار بھی شامل ہے۔

سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے 23 امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 22 امیدوار میدان میں موجود ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10 اور جماعت اسلامی کے 6 امیدوار بھی انتخابات میں شریک ہوں گے۔

اسی طرح مجلس وحدت المسلمین کے 7 امیدوار، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 امیدوار اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ جبکہ ایم کیو ایم کے 6 اور عوامی ورکرز پارٹی کے 4 امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔

مزید برآں عوامی نیشنل پارٹی، عوامی پاکستان، مرکزی مسلم لیگ، تحریک تحفظ پاکستان پارٹی، سنی اتحاد کونسل اور تحریک لبیک پاکستان کا ایک، ایک امیدوار بھی انتخابات میں حصہ لے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ کے 11 امیدوار جبکہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی ٹاور گروپ کا ایک، ایک امیدوار بھی انتخابی میدان میں موجود ہے۔

More News