ہوٹل چیکنگ کے دوران شہری کو تھپڑ مارنے پر مریم نواز کا نوٹس، سب انسپکٹر گرفتار

ہوٹل چیکنگ کے دوران شہری کو تھپڑ مارنے پر مریم نواز کا نوٹس، سب انسپکٹر گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ہوٹل کے معائنے کے دوران ایک شہری کو تھپڑ مارنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سب انسپکٹر اویس ارشد کے خلاف فوری فوجداری اور محکمانہ کارروائی کی ہدایت کردی۔

واقعے کے بعد پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق سب انسپکٹر کو ملازمت سے بھی معطل کردیا گیا، جبکہ محکمانہ انضباطی کارروائی کے لیے چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ اقدام ہوٹل چیکنگ کے دوران شہری کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کے بعد کیا گیا۔

More News