یومِ اقبال پر 9 نومبر کو عام تعطیل، اسکول، بینک اور سرکاری دفاتر مسلسل 3 روز بند رہیں گے

یومِ اقبال پر 9 نومبر کو عام تعطیل، اسکول، بینک اور سرکاری دفاتر مسلسل 3 روز بند رہیں گے

حکومت پاکستان نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے 149ویں یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر 2026 بروز پیر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت وفاقی و صوبائی سرکاری محکموں، تعلیمی اداروں اور بینکوں میں تعطیل ہوگی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یومِ اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو تمام بینکوں اور مالیاتی اداروں کی بندش کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

سالانہ تعطیلات کے شیڈول کے مطابق یہ عام تعطیل ایسے ملازمین کے لیے تین روزہ لانگ ویک اینڈ کا سبب بنے گی جن کے اداروں میں ہفتہ اور اتوار کو بھی چھٹی ہوتی ہے۔

اس طرح 7 نومبر بروز ہفتہ سے 9 نومبر بروز پیر تک مسلسل تین دن تعطیلات ہوں گی، جبکہ سرکاری دفاتر، بینکوں اور تعلیمی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں 10 نومبر بروز منگل سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

یومِ اقبال ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی خدمات، شاعری اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ان کی فکری و ادبی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

More News